نیویارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کووڈـ19 کے جانوروں سے تعلق کا پتا لگانے کے لیے ادارہ ہر ممکن کوشش کرے گا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس غیبریسس کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس کہاں سے آیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے ناقدین سے بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مسئلے کو سیاسی نہ بنایا جائے۔واضح رہے کہ ناقدین کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق تحقیقات کی ذمہ داری چین کو دے رکھی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ نے چین پر کورونا وائرس کی شدت چھپانے کا الزام لگایا ہے اور نومبر کے اوائل میں عالمی ادارہ صحت کو کہا تھا کہ اس وبا سے متعلق تحقیقات کو شفاف رکھا جائے۔ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کے حق میں فیصلہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور اسے چین کی کٹھ پتلی بھی کہا تھا۔تاہم ادارے کے ڈائریکٹر نے یہ الزامات مسترد کیے تھے۔ان الزامات کے جواب میں ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تحقیق کرنے والی ٹیم میں قابل احترام افراد شامل ہیں جو کہ روس، آسٹریلیا، سوڈان، ڈنمارک، نیدرلینڈز، جرمنی، جاپان، ویتنام، برطانیہ اور امریکہ سے آئے ہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...