سعودی عرب اور وینزویلا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور

0
310

ریاض(این این آئی )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کے روز وینزویلا کے اپنے ہم منصب ایبان ایڈورڈو گل پنٹو کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے پہلوں اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر غور کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں ابن ایڈورڈو گل پنٹو کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماں نے اپنی ملاقات میں دونوں ملکوں کے لیے باعث تشویش علاقائی اور عالمی مسائل باہمی رابطہ تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام اور عالمی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اپنی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔