سرگودھا(این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ میں ٹرانسپورٹ نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کے تحت لاہور میں جدید بسوں کا ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔جس کی وزیراعلیٰ نے بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔عثمان بزدار نے کہا کہ نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا۔جس میں فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔عثمان بزدارنے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔عثمان بزدارنے کہا کہ بسیں معیاری اور پائیدار ہونی چاہئیں۔الیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں۔خریداری کا تمام عمل انتہائی شفاف اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر ہونا چاہیئے۔عثمان بزدار نے کہا کہ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی۔لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلائیں گے۔وزیراعلی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔جبکہ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...