وزارت قانون و انصاف کے 10جاری اور 3نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1400 ملین روپے کی رقم مختص

0
92

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال کیلئے وزارت قانون و انصاف کے 10جاری اور 3نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1400 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ، سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے 223.412 ملین روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔جمعہ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں وزارت قانون و انصاف کے 10جاری منصوبوں میں وفاقی عدالتوں و ٹربیونلز کے لئے 160 ملین روپے ، وزارت قانون انصاف میں ریکارد کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے 43 ملین روپے، اسلام آباد ہائی کورٹ شاہراہ دستورکی سہولیاتی مرکز کی تعمیر کے لئے 550 ملین روپے، وزارت قانون و انصاف میں مانیٹرنگ یونٹ کی بہتری کے لئے 51.999 ملین روپے، سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے 223.412 ملین روپے، وفاقی وزارتوں میں وزارت قانون کے لیگل ونگ کے لئے 38 ملین روپے، نیشنل جوڈیشل آٹو میشن یونٹ پی سی ٹو کے لئے 28.985 ملین روپے، فیڈرل کورٹس کمپلیکس پشاور کی تعمیر کے نظرثانی شدہ کے لئے 26.969 ملین روپے، فیڈرل کورٹس / ٹربیونلزکمپلیکس لاہور کی تعمیر کے لئے 80 ملین روپے، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی تعمیر کے لئے 60.888 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ وزارت قانون کی نئی تین سکیموں میں اٹارنی جنرل آف پاکستان سمیت دیگر متعلقہ دفاترکی تعمیر کے لئے 16.900 ملین روپے، وفاقی ٹربیونلز کورٹس کمپلیکس کی کوئٹہ میں زمین کی خریداری کے لئے 36.917 ملین روپے جبکہ فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں آئی سی ٹی لائبریریوں کے قیام کے لئے 82.930 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔