وفاقی بجٹ2023ـ24، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے تقریباً 5بلین روپے مختص

0
212

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے نئے وفاقی بجٹ 2023ـ24میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (NGIA) کی کل لاگت میں تقریباً 5بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ این جی آئی اے کی کل لاگت 55.4 ارب سے 60.208 ارب روپے جائیگی۔ گوادر پرو کے مطابق وزارت منصوبہ بندی پہلے ہی 02 جون کو اسلام آباد میں اعلیٰ اختیاراتی حکومتی فیصلہ ساز ادارے سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی (CDWP) کے اجلاس میں 5 ارب روپے کی منظوری دے چکی ہے۔ حکومت نے اصل میں 2010 میں 7.5 بلین روپے کی لاگت سے منصوبے کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ 22.5 بلین روپے کی پہلی نظرثانی کی منظوری 2015 میں دی گئی تھی۔ دوسری نظر ثانی شدہ پی سی ون کے ساتھ دسمبر 2021 میں 51.298 بلین روپے کی لاگت سے ہوئی۔ 12 اکتوبر 2020 کو 55.4 بلین روپے کو گرین لائٹ کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق این جی آئی اے گوادر کی سٹریٹجک اہمیت کو قائم کرنے، ہوا بازی کی سرگرمیوں میں متوقع اضافے کو پورا کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی حمایت میں اہم کردار ادا کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) منصوبے کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی نے گوادر کی مقامی آبادی کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گوادر ایئرپورٹ منصوبے کے اہم اجزاء کی تکمیل کو ترجیح دینے اور اسے تیز کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔