بیجنگ (این این آئی)چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں مختلف امور زیر غور آئے ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور جنوبی افریقہ اہم اور بڑے ترقی پذیر ممالک ہیں اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور چینـافریقہ یکجہتی اور تعاون کی رہنمائی کے لیے چینـجنوبی افریقہ تعلقات نہایت اہم ہیں ـ انہوں نے کہا کہ چین ـ جنوبی افریقہ تعلقات نہایت اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں اور چین ،اعلیٰ سطحی چینـجنوبی افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے، ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی نظام کی ترقی کو درست اور معقول سمت پر فروغ دینے کے لیے جنوبی افریقہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ صدر شی نے کہا کہ موجودہ چیئر مین ملک کی حیثیت سے اس سال برکس تعاون کی مختلف سرگرمیوں کی کامیاب میزبانی کے لیے چین جنوبی افریقہ کی حمایت کرتا ہے۔جنوبی افریقی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ، جنوبی افریقہ اور چین کے درمیان مضبوط اور اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے کیوں کہ اس شراکت داری اور تعاون سے افریقہ کو فائدہ ہوتا ہے۔صدر سیرل رامافوسا نے کہا کہ جنوبی افریقہ، جنوبی افریقہـ چین تعلقات کی مسلسل ترقی کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔فریقین نے یوکرین بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سیرل رامافوسا نے کہا کہ جنوبی افریقہ یوکرین بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے چین کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سمیت چھ افریقی ممالک کے رہنماؤں پر مشتمل ایک امن وفد ،روس اور یوکرین کا دورہ کرے گا تاکہ تنازع کے جلد خاتمے کو ممکن بنایا جاسکے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...