کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر بلدیات سیدناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ 15 جون کو میئر کراچی کا الیکشن پیپلزپارٹی جیتے گی کیسے جیتے گی اس بات کو چھوڑیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں پر کوئی پابندی نہیں وہ ووٹ دے سکتے ہیں، کراچی میں جماعت اسلامی کا صرف ایک ایم پی اے ہے انہیں بلدیاتی انتخابات میں 80 نشستیں کیسے مل گئیں؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ارکان اسمبلی چھوڑ رہے ہیں تو یوسی چیئرمین بھی چھوڑ سکتے ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات میں 90 فیصد لوگ پیپلزپارٹی کے جیتے۔ایک سوال کے جواب میں ناصر شاہ نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی بنے یا کوئی اور ہمیں فرق نہیں پڑتا، پیپلزپارٹی عوام کی سپورٹ سے الیکشن جیت رہی ہے، باغ آزاد کشمیر کے عوام نے بھی پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے بعد بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے، پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے الیکشن وقت پر ہوں۔صوبائی وزیرنے کہاکہ اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہوگی اس کے بعد الیکشن ہوں گے، عوام جس کو مینڈیٹ دیں اسے حکومت ملنی چاہیے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...