کراچی(این این آئی) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس(جی ڈی اے)کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہا ہے کہ کچرے سے بجلی بنائی جاتی ہے لیکن ہم نے پارٹی بنائی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کو وجود میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے4سال تک ہمیں بتایا کہ جہانگیر ترین اے ٹی ایم ہیں، آج وہ سب اچھے ہوگئے، اب عطا تارڑ کہتے ہیں کہ مل کر چلیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر دفاع نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے اس کی کوئی تردید بھی نہیں آئی، گزشتہ ٹیکس ہدف پورا نہیں کیا گیا تو اس بار کیسے ہوگا؟ ملک نے ڈیفالٹ نہیں کیا لیکن عوام ڈیفالٹ کرگئے ہیں۔سائرہ بانو نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن کا مضبوط کردار ہوتا ہے لیکن ہمیں اپوزیشن وہاں نظر نہیں آرہی بلکہ اپوزیشن لیڈر تو یہ کہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔پیپلز پارٹی کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ زرداری صاحب پنجاب میں متحرک ہیں،الیکشن ضرور ہوں گے، وہ اپنی زبان کے پکے ہیں، ن لیگ کیلئے الارمنگ صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وقت پر انتخابات کے حق میں ہے، مسئلہ ن لیگ کو ہے، زرداری صاحب کے پاس جنوبی پنجاب میں سیٹیں ہیں۔جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں اپنا ووٹ بینک ڈھونڈ رہی ہے، اب سیاسی گیم دلچسپ مراحل میں داخل ہوچکا ہے، جس طرح ہارنے والا بچہ لڈو کی گوٹیاں اڑا دیتا ہے شاید ن لیگ بھی ایسا ہی کرے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...