لاہور( این این آئی)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صد ارت وزیراعلی آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر کی سہولتوں میں بہتری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔نگران وزیراعلی محسن نقوی نے ہسپتالوں کی سکیورٹی میں بہتری لانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں لاہورسمیت5 شہروں میں اربن ڈسپینسریوں کی بحالی اورتعمیر ومرمت کا فیصلہ کیا گیا۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال میں بہتری لائی جائے اور اے سی،پنکھے،واٹر کولر فنکشنل ہونے چاہئیں۔ نگران وزیراعلی نے مزید ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں پرائیویٹ اینتھسزیا لوجسٹ کی خدمات حاصل کی جائیں۔ اجلاس میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ کم آمدن والے لوگوں کی سہولت کیلئے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں انتظامی بہتری لائی جائے گی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پرائمری اورسکینڈری ہیلتھ کیلئے 100 ایمبولینس مہیاکردی گئی ہیں جبکہ112مزیددی جائیں گی۔ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت دیہی و علاقائی ہسپتالوں میں مریض کی آمدورفت اورعلاج کی مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ119رولرہیلتھ سینٹرز کی سروسز میں بہتری کا ہدف جلد حاصل کرلیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں تھری کلربیڈشیٹ اورایمرجنسی کیلئے ڈسپوزیبل بیڈشیٹ مہیا کی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...