واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شہریوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلنے کا علم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پہلے بھی کہتے آئے ہیں اور اب بھی کہہ رہے کہ پاکستانی حکام آئین کے مطابق جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی سب کے لیے یکساں بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اعلی سطح کے رابطوں میں انسانی حقوق اور قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کے حوالے سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نیپاکستان کے روس سے تیل خریدنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہر ملک کو اپنی توانئی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ امریکا نے روس کی توانائی سے متعلق برآمدات پر پابندی نہیں لگائی۔ترجمان نے کہا کہ امریکا اور اتحادیوں نے جو حد مقرر کی اس سے روس کے تیل کی قیمت گری اور اسے 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...