اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے،حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان میں سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور لیپ ٹاپس فراہم کرے گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جعفر خان مندوخیل کی زیرِ قیادت مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے 8رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقی سمیت مختلف امور زیر غور آئے ۔وفد میں جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب ناصر، آغا شاہ زیب درانی، عامر افضل مندوخیل، چوھدری نعیم، نصیر اچکزئی اور ظہیر خان کاکڑ شامل تھے۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان میں سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان کا اصل اثاثہ باصلاحیت بلوچ نوجوان ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور لیپ ٹاپس فراہم کرے گی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ملاقات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کے لیے خصوصی منصوبے شامل کرنے پر وفد نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...