اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بجٹ تقریر میں اساتذہ کے حوالے سے ادا کئے گئے الفاظ پر معذرت کر لی جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کی کارروائی سے الفاظ حذف کرا دیئے۔ جمعہ کو ایوان میں ذاتی وضاحت پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اللہ نے آپ کو محفوظ رکھا، اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو اپنی عافیت اور پناہ میں رکھے، اللہ کا جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل میں نے تقریر کی تھی جس میں وائس چانسلرز کے حوالے سے بات کی، وائس چانسلرز نے آپ کو میرے ایک لفظ پر احتجاج کرتے ہوئے خط لکھا ہے، میری درخواست ہے کہ وہ لفظ کارروائی سے حذف کر دیا جائے، مجھے اپنے اس لفظ پر افسوس ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں اساتذہ کا دل سے احترام کرتا ہوں، انہوں نے میرے لفظ کی درست مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیاست ہو رہی ہے، ہمیں درسگاہوں میں اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دینا ہو گی، میری تقریر کا بنیادی مقصد کرپشن تھا، ملک کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں کرپشن کی بات کی تھی، اگر اساتذہ کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے یہ خط میڈیا میں دیکھا ہے، ابھی تک میرے سامنے نہیں آیا، آپ ایک سینئر سیاستدان ہیں، آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ نے معذرت کی، اساتذہ کا احترام ہم سب کے دلوں میں ہے، اساتذہ نئی نسل کی تربیت کرتے ہیں، ہم نے اساتذہ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر تمام وائس چانسلرز کو مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان کو چاہیے کہ خطاب کے دوران لفظوں کا چنائو درست کریں۔ سپیکر نے خواجہ آصف کی تقریر سے وہ لفظ حذف کر دیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...