لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ آج بھی ایسے بہت سارے موضوعات ہیں جن پر ابھی قلم نہیں اٹھائی گئی ، بالخصوص جو بچیاں کسی معذوری کا شکار ہو جاتی ہے انہیں کیا مسائل درپیش ہوتے ہیں انہیںٹی وی ڈراموں کے ذریعے اجاگر کرنا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ خدانخواستہ کوئی لڑکی کسی حادثے میں جسمانی طور پر معذور ہو جائے تو اسے زندگی میں کون اپناتا ہے ، پہلے تو اس کے لئے کوئی رشتہ نہیں آتا اگر رشتہ آ بھی جائے تو وہ ایسا ہوتا ہے جس سے زندگی مزید بوجھ بن جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈراموں میں روایتی کہانیاں نوک پلک کر کے پیش کرنے کی بجائے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے۔ ہمارے معاشرے میں ایسے موضوعات ہیں جن پر ڈرامہ سیریلز اور فلمیں بن سکتی ہے اور اس کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کا فریضہ سر انجام دیا جا سکتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...