لکھنو(این این آئی)بھارت میں بی جے پی کی حکومت والی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلیا میںشدید گرمی کی لہر سے چار دنوں میں57 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ضلع بلیا کے ہسپتال میں داخل ہونے والے یہ مریض چار دنوں کے دوران انتقال کر گئے ہیں۔یہ اموات خطے میں گرمی کی لہر کے دوران ہوئی ہیں۔ڈائرکٹر وبائی امراض ڈاکٹر اے کے سنگھ اور ڈائرکٹرطبی دیکھ بال کے این تیواری پر مشتمل کمیٹی نے بھی سخت گرمی کو ضلع میں بزرگ مریضوں کی اموات میں اضافے کی بنیادی وجہ قرار دیا۔سی ایم او کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق57اموات میں سے 40فیصد مریضوں کو بخار تھا جبکہ 60فیصد دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔صحت کے حکام نے بتایا کہ 15جون سے 17 جون تک تقریبا 400مریضوں کو ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...