سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین بھارتی فورسز کی بربریت کا سب سے زیادہ شکار ہیں کیونکہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے کے لیے جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج ”تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے” کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 34سال کے دوران 11ہزار259سے زائد خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیرمیں جان بوجھ کر خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ کشمیریوں کی تذلیل کی جائے اور انہیں خوفزدہ کیا جا ئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنن پوش پورہ میںاجتماعی عصمت دری، شوپیان میں عصمت دری اور دوہراقتل اور کٹھوعہ میں ایک کمسن بچی کی عصمت دری اور قتل مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کے سفاکانہ چہرے کی عکاسی کرتے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے 23فروری1991 کی رات کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 100 کے قریب خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی۔ بھارتی فورسز نے29مئی 2009کو ضلع شوپیاں میں دو خواتین آسیہ اورنیلوفر کو اغوا کرکے اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا اور بعد میں دوران حراست قتل کردیا۔ان کی لاشیں اگلی صبح علاقے میں ایک ندی سے برآمد ہوئیں۔جنوری 2018میں جموں کے علاقے کٹھوعہ میں ایک 8 سالہ مسلم بچی آصفہ بانو کو بھارتی پولیس اہلکاروں اور فرقہ پرست ہندوئوں نے اغواکرکے بار باراجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اب تک مقبوضہ علاقے میں ایسے گھنائونے جرائم میں ملوث کسی بھی بھارتی فوجی یا پولیس اہلکار کو سزا نہیں دی گئی۔رپورٹ کے مطابق دو درجن سے زائد کشمیری خواتین کو جیلوں میں غیر قانونی نظربندی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کشمیری کنن پوش پورہ میں اجتماعی عصمت دری کے المناک سانحے سمیت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسی طرح کے کئی دیگر غیر انسانی واقعات کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ رپورٹ میںخواتین کے حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا گیاکہ وہ کشمیری خواتین کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...