ریاض (این این آئی)سعودی عرب اور مصر نے ایک بار پھر عرب ممالک میں غیرملکی مداخلت، دہشت گری اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ ، علاقائی مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے حوالے متفقہ موقف اختیار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب اور مصر کی مشترکہ مشاورتی کونسل کے ہونے والے اجلاس کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہیکہ دونوں برادر ملک عرب ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر اور سعودی عرب عرب ملکوں کے امن کو تباہ کرنے اور خطے میں انارکی پھیلانے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔ عرب لیگ کا عرب تنازعات کے حل میں کلیدی کردار ہے اور سعودیہ اور مصر عرب لیگ کے اہم ممالک میں شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور مصر خطے کے تنازعات جن میں فلسطین کا مسئلہ خاص طور پرشامل ہے کو بین الاقوامی قراردادوں اور عالمی قوانین کی روشنی میں حل کرنے کے پرزور حامی ہیں۔ بیان میں علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ عرب ایکشن کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔مشاورتی اجلاس میں دونوں ملکوں کے سیاسی اور دیگر امورتبادلہ خیال کیا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...