حوثی ملیشیا سعودی عرب کے خلاف ایران کی پراکسی وار لڑ رہی ہے’ فرانس

0
410

پیرس (این این آئی)فرانس کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حوثی باغی سعودی عرب کے خلاف ایران کی پراکسی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ایران کی پراکسی وار کا حصہ ہیں۔فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانا کسی فریق کے مفاد میں نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری صورت حال کافی کشیدہ ہے جس کے نتیجے میں علاقائی سلامتی پرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان تازہ کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں فریقوں سے پرامن رہنے اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کی طرف سے اپنے سائنسدان کے قتل پرانتقام لینے کی باتیں مزید کشیدگی اور خون خرابے کا باعث بن سکتی ہیں۔فرانسیسی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کا ویانا معاہدے میں واپس آنا ضروری ہے