پاکستان کی معیشت کا حجم 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے ، اسحق ڈار

0
71

ا سلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا حجم 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جس سے ملک دنیا کی بڑی معیشت بن جائے گا،کسی بھی پالیسی کے مطلوبہ نتائج سیاسی تسلسل اور استحکام کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتے ، پیر کوماسٹر کارڈ فنڈڈ کیئر اگنائٹ پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کی معیشت 2035 تک دنیا کی ایک بڑی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ پانچ سالوں میں ملکی برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی ، موجودہ ملکی برآمدات 30 ارب ڈالر ہیں جو کہ اس کی صلاحیت سے بہت کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے جس کے لیے اقتصادی کونسل تشکیل دی گئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کی غلط منصوبہ بندی کے باعث ملکی معیشت خراب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت میں بین الاقوامی اقتصادی تھنک ٹینکس پاکستانی معیشت کو دنیا کی اگلی 20 بڑی معیشتوں میں شمار کرتے تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی بنیاد مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے رکھی تھی اور اس کے لیے ملک میں بڑی سرمایہ کاری آئی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی سمیت دیگر شعبوں پر بہت کام کیا جس کی وجہ سے ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت ملک میں بہت بڑا معاشی ٹرن ا راؤنڈ تھا اور ملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے، علاقائی تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری ملکی معیشت کی ترقی میں بہت اہم ہیں جس پر موجودہ حکومت ایک جامع منصوبہ بندی کے ساتھ کام کر رہی ہے،چھوٹے کاروبار کے شعبے کو سرمایہ مہیا کرنا اور سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے