بینچ کی تشکیل پر اٹھے اعتراضات کا فیصلہ ہونے تک 26 مئی کا حکمنامہ برقرار رہے گا، حکمنامہ،انکوائری کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر حکم

0
138

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے انکوائری کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا حکم جاری کر دیا جس میں کہاگیاکہ بینچ کی تشکیل پر اٹھے اعتراضات کا فیصلہ ہونے تک 26 مئی کا حکمنامہ برقرار رہے گا۔ حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے بینچ میں شامل تین ججز پر اعتراض اٹھایا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ تینوں جج صاحبان مقدمہ سننے والے بینچ سے الگ ہو جائیں۔حکمنامہ کے مطابق درخواست گزار کے وکیل شعیب شاہین نے جوابی دلائل دیئے، ،فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ حکمنامہ کے مطابق بینچ کی تشکیل پر اٹھے اعتراضات کا فیصلہ ہونے تک 26 مئی کا حکمنامہ برقرار رہے گا۔حکمنامہ کے مطابق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ،26 مئی کو سپریم کورٹ نے مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا،انکوائری کمیشن کی تشکیل کے خلاف چار درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں۔