اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سویٹ ہومز کوٹرانسپورٹ وینز کا عطیہ پیش کیا۔ منگل کووزیراعظم نیٹرانسپورٹ وینز کی چابیاں پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرپرسن زمرد خان کے حوالے کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان سویٹ ہومز کیڈٹ کالج میں زیرتعلیم بچوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زمرد خان نے جو بیڑہ اٹھایا ہے اللہ تعالیٰ انہیں اس کا اجر عطا فرمائے۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں اور قوم کے عظیم معمار بنیں، آپ پاکستان کا مستقبل ہیں۔ اس موقع پر زمرد خان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ (ن) کیدیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعظم کی جانب سے پاکستان سویٹ ہومز کو 4 گاڑیاں عطیہ کی گئیں جن کی مالیت 6 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پر بچوں کے ساتھ وین میں سوار ہوکربچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کریں،انجینئرز، ڈاکٹرز، سائنس دان،زرعی اور آئی ٹی کے ماہر بنیں اورپاکستان کی خدمت کریں ، ہم نے مل کر پاکستان کوصحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنانا ہے۔ اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی ، بچوں نے پاکستان اوروزیراعظم زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...