لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر روز کرائیںکے ترجمان بدلتے ہیں،حکومتی ترجمان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے جلسے کی اجازت کی درخواست نہیں دی حالانکہ پی ڈی ایم نے باقاعدہ طور پر درخواست دی ہوئی ہے ،لاہور جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کے حکومتی بیان پی ڈی ایم کی پہلی کامیابی ہے ،عمران خاں کو یہ بات سمجھا دی ہے کہ عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے۔مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں کے پاس کوئی معلومات نہیں ہوتیں اس لیے ایسی باتیں کرتے ہیں،پی ڈی ایم کے جلسے عمران خان کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہیں۔ حکومت نے گوجرانولہ سے ملتان تک جلسوں میں رکاوٹیں ڈالیںاس کے باوجود عوام پی ڈی ایم کے جلسوں میں شریک ہوئے اور ہر جلسہ کامیاب ہوا،عوامی کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے ،حکومت کے جلسے نہ روکنے والے بیانات سبکی والے ہیں ،ملتان کے جلسے میں حکمرانوں کو بات سمجھا دی ہے کہ عوام کی طاقت کیا ہے ،پی ڈی ایم آپ کو سمجھا رہی ہے کہ استعفیٰ دیں گھر جائیں،جلسے کی اجازت دیں یا نہ دیں جلسہ ہر صورت ہوگا اور مینار پاکستان پر ہوگا،پاکستان کی عوام نے نااہل حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے ،پہلی بات پی ڈی ایم نے آپ کو سمجھا دی ہے اب دوسری بات یہ ہے کہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں۔ انہو ںنے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست کی گئی،ان کی والدہ کی وفات پر سیاست کی گئی اس سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کو جلسہ ہوگا،ابھی 11دن پڑے عمران صاحب استعفیٰ دیں
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...