اسلام آباد (این این آئی)اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کے سیف اللّٰہ سولنگی کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ برلن سے نوجوان سیف اللّٰہ نے شاندار خبر دی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیف اللّٰہ نے چار میڈلز جیت کر ریکارڈ بکس میں نام درج کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیف اللّٰہ نے دستے کے دیگر اراکین کو مزید کامیابیوں کی راہ دکھا دی ہے۔واضح رہے کہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کے سیف اللّٰہ سولنگی نے پاور لفٹنگ مقابلوں میں دو گولڈ سمیت چار میڈلز جیتے ہیں۔سیف نے بیک اسکواٹ اور ڈیڈ لفٹنگ میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، چاندی کا تمغہ کمبائنڈ پاور لفٹنگ اور بینچ پریس میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...