دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان 27 جون کو کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیڈول ورلڈ کپ کے 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر سامنے لایا جا سکتا ہے۔5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے آغاز سے 100 دن کا کاؤنٹ ڈاؤن 27 جون سے شروع ہو گا۔پہلے شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر جاری ہونا تھا، شیڈول میں تاخیر پاکستان کی طرف سے چند وینیوز پر اعتراضات کی وجہ سے ہوئی۔پاکستان نے آئی سی سی کو افغانستان کے خلاف چنئی میں ہونے والے میچ اور آسٹریلیا کے خلاف بنگلور کے میچ کو بدلنے کا کہا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے کنڈیشنز کی بنیاد پر چنئی اور بنگلور کے میچز کو تبدیل کرنے کا کہا، پاکستان نے افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ بدلنے کا بھی کہا تھا، پاکستان نے کسی غیر ایشین ٹیم سے وارم اپ میچ رکھنے کا کہا تھا۔سیکیورٹی کے علاوہ وینیوز تبدیل کرنے کے لیے مضبوط وجہ بتانا ضروری ہے، مضبوط وجہ نہ ہونے کی بنیاد پر پاکستان کا مو?قف تسلیم کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...