اسلام آباد (این این آئی)توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔فواد چوہدری کے وکیل مرزا آصف الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔وکیل آصف مرزا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں گزشتہ سماعت کا آرڈر ابھی موصول ہوا، آج حاضری سے استثنیٰ دے دیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے اعلان کر دیا تھا کہ شوکاز ہو گا، فواد چوہدری کی ذاتی حیثیت میں پیشی تھی، کیا وہ آئے ہیں؟وکیل آصف مرزا نے کہا کہ ہمیں کچھ وقت دے دیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قابل ضمانت وارنٹ کے بعد وقت ہی ہو گا۔ممبر کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری آتے ہی نہیں ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کوئی نرمی نہیں ہو گی، 6 جولائی کو فواد چوہدری کو پیش ہونا ہو گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...