اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئینی عہد ہے5 سے 16 سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرے گا،پاکستان سب کیلئے زندگی بھر سیکھنے کے مواقع’ فراہم کرنے کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف 4 (SDG4) کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت نے اسلام آباد میں 21 سے 22 جون 2023 تک دو روزہ پاکستان لرننگ کانفرنس 2023 بلڈنگ فاؤنڈیشنز کا آغاز کیا۔ عالمی معلمین، پالیسی سازوں، اور ماہرین کے اجتماع کے ہمراہ یہ کانفرنس ابتدائی بچپن کی تعلیم (ECE) اور بنیادی تعلیم کے اہم موضوعات کو نمایا کررہی ہے۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کا آئینی عہد ہے کہ وہ 5 سے 16 سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس سے آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ پاکستان سب کے لیے زندگی بھر سیکھنے کے مواقع’ فراہم کرنے کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف 4 (SDG4) کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے دوران علم اور تجربے کو بانٹنے اور ان اہداف کے لیے سخت محنت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے پاکستان ایک پڑھے لکھے، پراعتماد پاکستانی نوجوانوں کے وڑن کے قریب آسکتا ہے جن کی پیدائش کے وقت سے ہی ان کی مدد کی جاتی ہے، اور وہ اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کے لیے بنیادی تعلیم سے آراستہ ہوتے ہیں۔قبل ازیں سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل چودھری نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں پرجوش بین الاقوامی اور قومی سطح کے ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں اور ڈونرز کا اجتماع ابتدائی بچپن کی تعلیم اور بنیادی تعلیم کے منظرنامے کو تبدیل کرنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے حاضرین کو ہیومن کیپٹل ریویو رپورٹ کے بارے میں آگاہ کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح سیکھنے کی مشکل کو دور کرنا سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اہم اقدامات کے ذریعے جن میں سکول سے باہر بچوں کے اندراج کی مہم، ASPIRE کے ذریعے بنیادی خواندگی، پرائمری سکولوں اور کنڈرگارٹن میں کلاس رومز کا قیام شامل ہیں ابتدائی بچپن کی تعلیم کو تبدیل کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ہم آہنگی، تعاون اور تجربات کے تبادلے کے ذریعے کانفرنس میں ایک مشترکہ ایکشن پلان بنانے کا منتظر ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...