لاہور( این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے کی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے نئی دستاویزی سیریز جاری کر دی گئی ۔شرمین عبید چنائے نے اپنی دستاویزی فلم کا ٹائٹل چیمپیئنز آف کلائمیٹ چینج،وائسز فار اے گرینر پاکستان رکھا ہے ۔شرمین عبید کی نئی ڈاکیومنٹری چار حصوں پر مشتمل ہے، اس فلم کا مقصد ان پاکستانیوں کی آواز کو اجاگر کرنا ہے جوکہ موسیماتی تبدیلوں کے باعث بڑے بحرانوں اورمشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دستاویزی فلم کے یہ ہیروز نہ صرف ان بحرانوں سے نمٹ رہے ہیں بلکہ ان کی کاوشیں دوسروں کو بھی متاثر کر رہی ہیں کہ وہ عالمی موسمیاتی تحریک کا حصہ بنیں۔دستاویزی فلم کی ہر ایک فلم موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے ایک الگ پہلو کو پیش کرئے گی۔فلم کی کہانی 4 ایسے افراد کی ہے جو کہ پاکستان میں نمایاں تبدیلی لا رہے ہیں۔ ڈاکیومنٹری فلم میں کراچی ،جیکب آباد، پنجگور،ژوب سے تعلق رکھنے والے ماحول دوست ہیروز کی کاوشوں کو عکس بند کیا گیا ہے۔ڈاکیومنڑی سیریز کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہمارا رشتہ سمندر سے،ہنگامی حالات،ایک ساتھ مل کر با اختیار اور چھوٹے قدم بڑے اثرات ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...