پیرس (این این آئی)آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن نے اپنے گانے میں ‘مون واک ڈانس’ کرکے دنیا کو ورطہء حیرت میں ڈال دیا تھا۔مائیکل نے مون واک ڈانس سے کچھ دیر قبل بلیک فیڈورا ہیٹ لگا رکھا تھا جو ستمبر کے دوران پیرس میں نیلام کیا جائے گا۔1983 میں ایک کنسرٹ کے دوران مائیکل جیکسن ‘بلی جین’ گا رہے تھے، مون واک کرنے سے چند منٹ قبل انہوں نے اپنا ہیٹ تماشائیوں میں اچھال دیا تھا۔26 ستمبر کو ہونے والی نیلامی میں ہیٹ کی قیمت کا تخمینہ 60 ہزار سے ایک لاکھ یورو لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ مون واک وہ ڈانس ہے جس میں لگتا ہے کہ رقاص آگے کی طرف چل رہا ہے لیکن دراصل وہ پیچھے کو جا رہا ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...