اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں

0
176

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔جمعرات کو جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔شیخ رشید نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ وکیل سر دار عبد الرزاق نے کہاکہ شیخ رشید کے گھر پر چھاپے کے دوران ملازمین پر تشدد کیا گیا، پولیس شیخ رشید کے گھر سے دو گاڑیاں بھی ساتھ لے گئی۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار سے جواب طلب کر لیا۔ بعد زاں عدالت نے کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔