اسلا م آباد(این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان واضح ہے ،پاکستان کے امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ، یہ بات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس حادثے کے پیچھے کون تھا ؟ یونانی حکام بچ جانے والے افراد کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یونان کشتی حادثہ میں بچ جانے والوں کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یونان میں مرنے والے افراد کے خاندانوں کے ڈی این اے لے لئے گئے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ وزیر خارجہ نے یونان کے ہم نصب سے ٹیلی فون کیا اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف فرانس میں موجود ہیں ،ڈپٹی وزیر خارجہ روس نے پاکستان کا دورہ کیا ،روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ پاکستان نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور مذاکرات کی ،دونوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوںنے کہاکہ برسلز میں پاکستانی وفد آئندہ ہفتے ایک اہم ملاقات کیلئے جارہاہے ،یورپی یونین سے مذاکرات برسلز میں ہوںگے جس میں جی ایس پی پلس پر بات ہوگی ،یوپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو بڑھایا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے حالیہ محاجرین کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتا ہے جس میں 4 فلسطینی شہید ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر میں ہزاروں لوگ اس وقت بے گھروں سی زندگی گزار رہے ہیں ،پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کا مقدمہ لڑ رہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ 2 جولائی کو جاپان کا دورہ کریں گے ،وزیر خارجہ چاپانی حکام سے مذاکرات کرے گا ،پاکستان جاپان سے اپنی تجارت کو بڑھائیگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی ایک وفد قازقستان 26 جون کو جارہا ہے جہاں افغانستان اور قازقستان کے وفود سے ملاقاتیں کرے گا۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستانی فٹبال ٹیم کو بھارت کی طرف سے ویزاجاری کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستانیوں کے قتل میں ملوث افراد سے بات چیت نہیں کریگا۔ ترجمان نے کہاکہ افغانستان سے بات چیت کی تفصیلات میں نہیں جاؤں گی ، انسداد دہشتگردی ہمارے ایجنڈے کی ترجیح میں شامل ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ، یہ بات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس حادثے کے پیچھے کون تھا ؟ یونانی حکام بچ جانے والے افراد کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ۔ٹی ٹی پی کے ساتھ امن مذاکرات کے معاملے پر ترجمان نے کہاکہ ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں، اس سلسلے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان واضح ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، ہمارے پاس ان مذاکرات کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...