اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے سرکاری اراضی پر پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق از خود نوٹس پرچیئرمین این ایچ اے سے پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ۔بدھ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔عدالت نے چیئرمین این ایچ اے سے پیٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ لیز کی کاپیاں اور حاصل ہونیوالے فنڈ کی تفصیلات 4 ہفتوں میں پیش کی جائیں۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ بتایا جائے کہ این ایچ اے کو حاصل ہونیوالا ریونیو کہاں خرچ کیا جاتا ہے،بتایا جائے کہ این ایچ اے کے ملازمین کے نام پیٹرول پمپس لیز پر تو نہیں دیے گئے۔ وکیل این ایچ اے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ این ایچ اے ہائی ویز کے ساتھ زمین لیز پر دے سکتا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ این ایچ کے پاس پیٹرول پمپس قائم کرنے کیلئے لائسنس بھی جاری کرنے کی اتھارٹی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اگر ساری اتھارٹی این ایچ اے کے پاس ہے تو صوبائی حکومتوں کی ملکیت کا کیا فائدہ ہے
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...