اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ( ف) اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جب ہم نیب جیسے احتسابی ادارے کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو اس کے نوٹس کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم تو ایسے احتسابی ادارے کو تسلیم ہی نہیں کرتے کیونکہ یہ تو خود رشوت کدہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی کارکنوں اور قریبی رفقاء کو نیب کے نوٹس کردار کشی کی روایتی مہم ہے، نیب کے نوٹس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے، ایسے نفسیاتی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں، انشاء اللہ منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق اور جمہوری آزادیوں کا تحفظ کرنا سیاسی قیادت کی اولین ذمہ داری ہے اور دنیا کی کوئی قوت ہمیں اس مشن سے روک نہیں سکتی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...