مکہ مکرمہ (این این آئی)سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ’پچھلے 54 برسوں کے دوران 99 ملین سے زیادہ افراد فریضہ حج ادا کر چکے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور الاقتصادیہ کے مطابق مکہ ہسٹوریل سینٹر کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فواز الدھاس نے قدیم زمانے میں سفر حج کے منظرنامے کے حوالے سے بتایا کہ پہلے مواصلاتی وسائل انتہائی سادہ انداز کے تھے۔ حج پر آنے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اس وقت فضائی راستے سے آنے کی سہولت نہیں تھی۔ بحری راستے سے حج پر آنے والے بادبانی کشتیوں یا پھر معمولی قسم کے جہازوں سے سفر کیا کرتے تھے۔ بری راستے سے سفر اونٹوں پر کیا جاتا تھا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور حکومت میں ٹرانسپورٹ کے وسائل جدید تر ہو گئے ہیں۔سعودی حکومت نے عازمین حج کی سہولت کے لیے حرمین ایکسپریس ٹرین چلائی ہے جبکہ اس سے قبل منٰی، مزدلفہ اور عرفات میں حجاج کی سہولت کے لیے مشاعر مقدسہ ٹرین کا آغاز کیا گیا۔ مقامات حج میں تعمیر، توسیع اور تزئین کا کام بھی بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ اسلام سے قبل اور پھر عہد نبوت میں مسجد الحرام کا رقبہ 1490 مربع میٹر تھا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور میں مسجد الحرام کا کل رقبہ 13 لاکھ 71 ہزار مربع میٹر تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ برسوں کے دوران حج سہولتوں کے دائرے اور معیار دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حج ویزے کے اجرا کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ ای حج ویزہ متعارف کرایا گیا ہے۔ اب حج ویزے کا اجرا منٹوں میں کیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں عمرے کی سہولت سال بھر جاری رہتی ہے۔ مختلف ویزوں پر آنے والوں کو عمرے کی اجازت دی گئی ہے۔ سعودی وژن 2030 کا بڑا ہدف یہ ہے کہ 2030 میں 30 ملین سے زیادہ عمرہ زائرین کو جملہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔
مقبول خبریں
پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی...
نیویارک(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگردی کے الزامات کو جنگ کیلئے جواز بنانا شروع کیا، جھوٹے الزامات کو...
آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس...
اسلام آباد(این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ مالی...
یوکرین کا روسی ائیر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا...
کیف (این این آئی)یوکرین نے روس کے سائبیرین علاقے میں ایک ایئر بیس پر حملے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے...
ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال کے مقابلے میں 100 ارب روپے کم ہے،احسن...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال...
وزیراعظم کی ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن...
اسلام آبا د(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت...