ماسکو(این این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ویگنر گروپ کے زیادہ ترکمانڈر اور فائٹر محب وطن روسی ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ ویگنر گروپ کے زیادہ ترکمانڈر اور فائٹر محب وطن روسی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویگنر کو اندھیرے میں رکھ کر بھائیوں کے خلاف لڑانے کی کوشش کی گئی اور جو ویگنر اہلکار بیلا روس جانا چاہتے ہیں وہ جا سکتے ہیں۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ویگنر اہلکار وزارت دفاع یا کسی اور ادارے میں شامل ہوجائیں ورنہ ملازمت چھوڑ دیں جبکہ محاذ جنگ پر ناکام مخالفین بدلہ لینے کی خواہش میں ہاتھ ملتے رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غلطی کرنے والوں کو سمجھنے میں وقت لگا کہ معاشرے نے انہیں مسترد کر دیا ہے اور باغیوں کو سمجھنے میں وقت لگا کہ انہیں ملک کے خلاف ایڈونچرمیں گھسیٹا گیا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ شروع میں ہی احکامات دے دیئے تھے خونریزی سے اجتناب برتا جائے اور ویگنر گروپ نے میدان جنگ میں جرات دکھائی اور ڈونباس کو آزاد کرایا۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...