اسلام آبا د(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے میاں نجم الثاقب کی آڈیو لیک پر خصوصی کمیٹی میں طلبی کے خلاف حکم امتناع میں 16 اگست تک توسیع کر دی۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیک پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی، اٹارنی جنرل 4 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرائیں، اٹارنی جنرل رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکیل اور عدالتی معاونین کو بھی فراہم کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالتی معاونین تحریری معروضات داخل کرانا چاہیں تو آئندہ تاریخ سماعت سے قبل جمع کراسکتے ہیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ عدالت کی 2 سوالات پر معاونت کریں گے۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کے مطابق آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، اٹارنی جنرل کے مطابق 3 عدالتی سوالات سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں بھی زیر غور آ سکتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ ایسا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا کہ عدالتی سوالات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، اگر سپریم کورٹ سوالات فریم کر کے اس پر کوئی فیصلہ جاری کرتی ہے تو یہ عدالت اس کی پابند ہو گی۔حکمنامے میں کہا گیا کہ اگر سپریم کورٹ کوئی سوالات فراہم نہیں کرتی تو اس عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ کے لیے معاون ہو گا، آڈیو لیکس کیس کی مزید سماعت 16 اگست کو ہو گی۔عدالت نے پوچھ رکھا ہے کہ کیا آئین اور قانون میں شہریوں کی گفتگو ریکارڈ کرنے کی اجازت ہے؟اگر گفتگو ریکارڈ کرنے کی اجازت ہے تو یہ کون سی ایجنسی یا اتھارٹی کس میکنزم کے تحت کرتی ہے؟عدالت نے پوچھ رکھا ہے کہ ریکارڈ آڈیو گفتگو لیک ہونے کی ذمے داری کس پر عائد ہو گی؟عدالت کا سوال ہے کہ کیا شہریوں کی آڈیو لیک معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کو تحقیقات کا اختیار ہے؟
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...