مالاکنڈ،9 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

0
440

مالا کنڈ (این این آئی)مالاکنڈ میں گھر میں گھس کر فائرنگ سے 9 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان کے مطابق مرکزی ملزم اسامہ سمیت 2 ملزمان کو سوات کے علاقے بری کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ شکیل خان نے بتایا ہے کہ قتل کیے گئے 9 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مالاکنڈ کی تحیصل بٹ خیلہ میں خاندانی رنجش پر فائرنگ کر کے 3 خواتین سمیت 9 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔