آئی جی اسلام آباد نے پولیس کے تفتیشی نظام کی تنظیم نو کر دی

0
156

اسلام آبا د(این این آئی)انسپکٹر جنرل (آئی جی)اسلام آباد اکبر ناصر خان نے پولیس کے مکمل تفتیشی نظام کی تنظیم نو کر دی ہے۔آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے بتایا کہ مقدمات کی بر وقت اور معیاری تفتیش کرنا اولین ترجیح ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں پولیس بیورو آف انویسٹی گیشن قائم کر دیا گیا ہے۔پولیس بیورو آف انویسٹیگیشن میں مختلف اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تفتیشی بیورو کے قیام کا باقاعدہ معیاری ضابطہ کار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔تفتیشی بیورو کے قیام کا مقصد تفتیشی نظام کو بر وقت اور میرٹ پر مکمل کرنا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق معیاری ضابطہ کار میں تفتیش کے تمام پہلوں کو دائرہ کار میں رکھا گیا ہے، معیاری ضابطہ کار میں افسران و اہلکاروں کی سزا و جزا کا بھی تعین کیا گیا ہے۔