اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ شیرانی اور کیچ میں میجر ثاقب حسین سمیت چھ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر مجھ سمیت پوری قوم رنجیدہ ہے۔ اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ بلوچستان کے اضلاع شیرانی اور کیچ میں میجر ثاقب حسین سمیت چھ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر مجھ سمیت پوری قوم رنجیدہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کا مقدس خون قوم پر قرض ہے،قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کی ہی بدولت پاکستان کی امن و سلامتی ممکن ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری افواج کے جری جوان اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف آہنی دیوار ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایسی تمام کوششیں جو بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں ان کے حوالے سے ہمارا قومی عزم غیر متزلزل ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ بلوچستان کا امن اور اسکی ترقی و خوشحالی ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...