چین امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چینی صدر

0
377

بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھنے سے متعلق تیسرے مکالمے اور سائنولوجسٹس کی پہلی عالمی کانگریس کے نام مبارکباد کا خط بھیجا۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ متنوع تہذیبوں کے مابین مساوی تبادلہ اور باہمی استفادہ انسانیت کے لیے دیرینہ مسائل کو حل کرنے اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے ایک مضبوط روحانی رہنمائی فراہم کرے گا۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین امن، ترقی، انصاف، شفافیت ، جمہوریت اور آزادی پر مبنی انسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے، گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کو نافذ کرنے اور انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر کے سائنولوجسٹ چینی اور غیر ملکی ثقافتوں کے تبادلے اور تفہیم، دوستی اور تعاون کو بڑھانے کے لئے زیادہ فعال کوششیں کریں گے.