بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ امریکہ میں کچھ لوگ صحیح اور غلط کو گڈ مڈ کرتے ہوئے چین کی فوجی طاقت ایک خطرہ ہے کی بار بار تشہیر کرتے ہیں تاہم اس کا حقیقی مقصد اپنے لیے ہتھیاروں کی توسیع،فوجی تسلط برقرار رکھنا اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے بہانے تلاش کرنا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے نشاندہی کی کہ چین ہمیشہ دفاعی نوعیت کی دفاعی پالیسی پر عمل پیراہے اور پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ چین کی عسکری طاقت میں اضافہ دنیا میں امن کی حامی قوت کی ترقی ہے جو کہ ایشیا پیسیفک اور دنیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سازگار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی مکمل وحدت تمام چینیوں کی مشترکہ خواہش ہے اور ہم انتہائی خلوص اور بہترین کوششوں کے ساتھ پرامن وحدت کی جستجو کریں گے۔ ساتھ ہی، ہم کسی شخص یا کسی قوت کو تائیوان کو مادر وطن سے علیحدہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ون چائنا اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیے کی پاسداری کرے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...