اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ نگران حکومت زیادہ سے زیادہ 90 اور کم سے کم 60 دن میں الیکشن کرائیگی،اگست میں حکومت مدت پوری کرے گی اور اس کے بعد الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، سیاسی اتحاد کا فیصلہ الیکشن کا وقت آنے پر ہوگا۔ ایک انٹرویومیں مصدق ملک نے کہا کہ اگست میں حکومت مدت پوری کرے گی اور اس کے بعد الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، سیاسی اتحاد کا فیصلہ الیکشن کا وقت آنے پر ہوگا۔مصدق ملک نے کہا کہ نگراں حکومت میں کون کون شامل ہوگا ابھی تک ناموں پر فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہد کے بعد معیشت بحالی کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف سے ہمیں 9 ماہ کے لیے ریلیف ملا ہے، آنے والی حکومت کو آئی ایم ایف معاہدے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔مصدق ملک نے کہا کہ زراعت، صنعت اور دیگر شعبوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں کچھ فیڈرز پر 80 فیصد تک بجلی چوری ہوتی ہے، بجلی کی چوری روکنے کے لیے اسمارٹ میٹرز لگائے جا رہے ہیں، بجلی ترسیل کے نظام میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، پیٹرول پر لیوی مزید 5 سے 7 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ ہم نے 2 نئے معاہدے کیے ہیں، ایک معاہدہ متحدہ عرب امارات سے کیا ہے جس پر ابھی دستخط نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے 2 جہاز یو اے ای سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بنیاد پر اور ایک جہاز آذربائیجان سے خریدیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...