لاہور ( این این آئی) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی قانون کے مطابق نہیں ہے۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے نوازشریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا، عدالت3بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نوازشریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔ سابق حکومت نے نیب کو نوازشریف کا مستقبل تباہ کرنے کے لئے ریفرنس پر مجبور کیا۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی معاون نے کہا کہ مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا وہی نوازشریف کو ملنا چاہیے، مرکزی ملزمان کیساتھ اشتہاری بھی اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہوتاہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوازشریف کو بھی وہی ریلیف ملناچاہیے تھاجودیگرملزمان کو دیا گیا۔تفصیلی فیصلے کے مطابق نیب اور ریونیوبورڈ کو نوازشریف اورانکی جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیدادوں کو غیر منجمد کرنے کا حکم دیتی ہے، عدالتی فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب سمیت دیگرکوارسال کی جائے۔عدالتی معاون کے مطابق نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کی کاروائی کے لئے مکمل طریقہ کاراپنایا نہیں گیا، نوازشریف کی جائیدادوں کے شیئرہولڈرز نے جائیدادیں منجمدکرنے کے خلاف اعتراضات دائر کیے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...