پاکستانی فلموں کی کامیابی سے فلمسازی کے رجحان میںاضافہ ہوگا ‘ ریمبو

0
125

لاہور( این این آئی) نامور اداکار افضل خان ( ریمبو )نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی سے انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جس سے فلمسازی کے رجحان میںبھی اضافہ ہوگا ، بھارتی فلموں میں کام کی پیشکش ہو چکی ہے لیکن میرا بھارت میں جا کر کام کرنے کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان میں بڑی فلموں کی ریلیز سے مقامی انڈسٹری کو سہارا ملا ہے ۔فلمسازوں کو تجویز ہے کہ وہ مقامی سطح پر فلموں کی ریلیز کے ذریعے ٹکرائو کی صورتحال پیدا نہ کریں ۔ مقابلے کا رجحان ہونا چاہیے لیکن ہمیں اپنے حالات کو بھی دیکھنا چاہیے ، ہم اپنی فلموں کو ضائع نہیں کر سکتے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں بلا تعطل فلمیں بننی چاہئیں اور اسی سے انڈسٹری کو ترقی ملے گی