و زیراطلاعات سے ایبٹ آباد پریس کلب کے عہدیداران کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

0
63

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے ایبٹ آباد پریس کلب کے صدرراجہ ہارون اور سیکرٹری جنرل راجہ منیر کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امورمرتضیٰ جاوید عباسی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک بھر کے پریس کلب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وزارت اطلاعات اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ ایبٹ آباد پریس کلب کا شمار ملک کے اہم اور ذمہ دار پریس کلبز میں ہوتا ہے۔وزیر اطلاعات نے ایبٹ آباد پریس کلب میں فوری طور پر کمپیوٹر لیب اور سٹوڈیو کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایبٹ آباد پریس کلب کو اعلان کردہ گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔وزیراطلاعات نے کہاکہ صحافیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ ایبٹ آباد پریس کلب کے لئے کمپیوٹر لیب، سٹوڈیو کے قیام اور گرانٹ فراہمی کے اعلان پر وزیر اطلاعات کے مشکور ہیں۔ کوتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ ایبٹ کی صحافتی برادری محدود وسائل کے باوجود اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔صحافیوں کے وفد نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی سے اظہار تشکر کیا ۔