وزیراعظم کا حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو چوبیسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

0
164

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو چوبیسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ لالک جان شہید نے کارگل کی جنگ میں اپنی بے مثال جرات وبہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا ۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو چوبیسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ لالک جان شہید نے کارگل کی جنگ میں اپنی بے مثال جرات وبہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ناردرن لائٹ انفینٹری کے اس جانباز مجاہد نے انتہائی مشکل حالات میں مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ قوم اپنے شہداء اور ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ،شہداء اور غازی ہمارے سر کا تاج اور ملک وقوم کی سلامتی کا فولادی حصار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اْن کے اہل خانہ کو صبرجمیل دے۔ آمین۔