ممبئی (این این آئی)اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل رکھ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ثناء خان کا کہنا ہے کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے، ہم اپنے بیٹے کے لیے ایک ایسا نام چاہتے تھے جو دین داری، بردباری، نرمی، اور دیانت داری کی علامت ہو۔ثناء خان کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ یہ میری اولاد ہے، ماں بننا زندگی کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک ایسا لگتا ہے کہ میں نے کسی اور کا بچہ اٹھایا ہوا ہے، ماں باپ بننا زندگی بھر کی ذمے داری ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ثناء خان اور ان کے شوہر مفتی انس کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔خیال رہے کہ ثناء خان نے نومبر 2020ء میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔
مقبول خبریں
محصولات کی امریکی جنگ میں چین کا نیا وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد...
بیجنگ(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ، چین اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر جو اضافی محصولات عائد کرنے کا...
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن...
ایٹمی مذاکرات سے دو روز قبل امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اس وقت نئی پابندیوں کا اعلان کردیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...