سعودی عرب اور فرانس کا توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

0
215

ریاض(این این آئی)سعودی عرب اور فرانس نے توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے فرانس کی توانائی کی منتقلی کی وزیر ایجنس پانیر روناچیٹ سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ اس بیان میں دونوں ممالک نے شفاف توانائی کے حصول اور توانائی کیشعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔بیان کے مطابق توانائی کا شعبہ سعودی عرب اور جمہوریہ فرانس کی حکومتوں کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے، کیونکہ دونوں ممالک نے اس شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط 2 فروری 2023 کو دستخط کییتھے۔ اس یاداشت میں توانائی کے شعبے میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے پر عمل درآمد کو اہمیت دیتے ہیں۔ یہ معاہدے طے شدہ اصولوں، اہداف اور مقاصد کے مطابق گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کی کوششوں پرمرکوز ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنا، نیز توانائی کی فراہمی کی سلامتی، پائیداری اور استطاعت میں اضافہ مملکت اور فرانس کے درمیان مشترکہ سٹریٹجک ترجیحات ہیں۔دونوں ممالک کو احساس ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرتے ہوئے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کلین ہائیڈروجن ایک ضروری ایندھن ہے۔اس کے علاوہ، دونوں ممالک نے بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے شعبے میں تجربات کے تبادلے، بجلی کے باہمی ربط کے منصوبوں، بجلی کی پیداوار کے لیے ٹیکنالوجی سمیت بجلی کے منصوبوں میں نجی شعبوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں ممالک نے پرامن اور محفوظ فریم ورک کے اندر توانائی کی کارکردگی کو بڑھانے، جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، تابکار فضلہ اور جوہری ایپلی کیشنز کے انتظام اور انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں پربھی اتفاق کیا۔