سعودی وزیر خارجہ کو روسی ہم منصب کی طرف سے تحریری پیغام موصول

0
247

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی طرف سے بھیجا گیا تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔ اس پیغام میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیغام وزارت خارجہ کے نائب وزیر انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے آج مملکت میں روس کے سفیر سرگئی کوزلوف سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔ملاقات میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔