ایردوان کی نیٹو میں سویڈن کی شمولیت اورایف سولہ معاہدے پر بائیڈن سے ملاقات

0
342

انقرہ(این این آئی)ترکیہ کے ایوان صدر نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوآن نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ یہ اجلاس آئندہ ہفتے لیتھوانیاکی میزبانی میں منعقد ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایوان صدر نے کہا کہ بات چیت میں نیٹو میں یوکرین کی حیثیت، سویڈن کی رکنیت، F-16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جو ترکیہ کو امریکا سے حاصل کرنے کی امید ہے۔ بیان میں ملاقات کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔ایردوآن سویڈن کے وزیر اعظم اوف کرسٹن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہ ملاقات منگل اور بدھ کو ویلنیوس کی زیر صدارت ہونے والے سربراہ اجلاس سے قبل ہو رہی ہے۔ کرسٹرسن کو توقع ہے کہ وہ ایردآن کو اپنا اعتراض ختم کرنے اور نیٹو اتحاد میں سویڈن کے الحاق کے لیے گرین سگنل دینے پر آمادہ کریں گے۔ایوان صدر نے کہا کہ ایردوآن اور بائیڈن نے اتوار کو فون پر بات چیت کی، جس کے دوران انہوں نے خاص طور پر سویڈن کے نیٹو میں شمولیت اور ترکیہ کی طرف سے F-16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی پر بات کی۔صدر ایردوآن نے F-16 لڑاکا طیاروں کے حصول کے لیے ترکیہ کی درخواست کی حمایت پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔ انقرہ ایوان صدر کا کہنا ہے کہ F-16 لڑاکا طیاروں کے لیے ترکیہ کی درخواست اور سویڈن کے نیٹو سے الحاق کو جوڑنا درست نہیں ہے۔بائیڈن نے 28 مئی کو نئی صدارتی مدت جیتنے کے بعد ایردوآن کے ساتھ ایک فون کال میں دونوں معاملات کو جوڑا تھا۔ترک ایوان صدر کے بیان میں ایردآن کے بائیڈن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سویڈن نے انسداد دہشت گردی کے قوانین میں ترامیم متعارف کروا کر درست سمت میں کچھ اقدامات کیے ہیں۔تاہم ایردوآن نے اس بات پر زور دیا کہ سویڈن کا کرد نواز گروپوں کو اپنی سرزمین پر مظاہرے منعقد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ان اقدامات کو باطل کرتا ہے۔وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن نے ایردوآن کے ساتھ فون پر بات میں سویڈن کو جلد از جلد نیٹو کے رکن کے طور پر خوش آمدید کہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وائٹ ہاس نے کہا کہ دونوں رہ نماں نے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جن پر نیٹو رہ نما اس ہفتے ہونے والے سربراہی اجلاس میں غور کریں گے۔ ان میں روس کے خلاف یوکرین کی حمایت کا معاملہ بھی شامل ہے۔