سٹاک ہوم(این این آئی)سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ اس ذلت آمیز فعل کی مکمل مذمت کرتا ہوں، کسی بھی سانحے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سوئیڈن میں اس ذلت آمیز حرکت کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتے، مذہبی کتابوں کو نذرِ آتش کرنا اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانا سنگین ہے۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری توجہ اور مشترکہ کوششیں کرے۔اپنے مذمتی بیان میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے یہ بھی کہا کہ مذہبی رواداری، نفرت اور پر تشدد کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...