مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے چڑھائی کر دی، نڈر فلسطینیوں کی مزاحمت نے پسپائی پر مجبور کر دیا، چین کے صدر نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کا عالمی دن منانے پر اقوام متحدہ کو مبارک باد دی۔بربریت، تشدد، ظلم و ستم کا بازار گرم، انتہا پسند اسرائیلیوں کا فوج کے حصار میں فلسطینیوں پر حملہ جس کا مقصد نئی یہودی بستیوں کے لئے زمین ہتھیانا تھا۔ علاقہ خالی کروانے کے لئے فلسطینیوں کو مارا پیٹا، خونخوار کتوں سے ڈرایا اور املاک کو نذر آتش کردیا۔نہتے مگر جرات مند فلسطینیوں نے بھرپور دفاع کیا، صہیونیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارا، بزدل صہیونی کارندے پسپائی پر مجبور ہو گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کا عالمی دن منانے پر اقوام متحدہ کو مبارک باد دی ہے، چینی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن فلسطین کے دو ریاستی حل کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...